پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے الیکشن بورڈ کا اجلا
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے الیکشن بورڈ کا اجلاس چیئرمین و ضلعی صدر صغیر احمد قریشی کی صدارت میں جاموٹ ھائوس حیدرآباد پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم این اے این اے 225 حیدرآباد سید طارق شاھ جاموٹ صاحب ۔ ضلعی جنرل سیکریٹری علی محمد سھتو، صاحب ، اطلاعات سیکریٹری احسان ابڑو صاحب ، پی ایس 62 کے صدور برکت علی ببر صاحب ، سا بقہ صدر لیڈیز ونگ پیپلزپارٹی ضلح حیدرآباد صنم تالپور صاحبہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع حیدرآباد میں میونسپل کارپوریشن کے تحت خالی ہونے والے یونین کونسل کے چیئرمین و وارڈ کاؤنسلز اور میونسپل کمیٹی قاسم آباد کے وارڈ کاؤنسلر کے لیئے ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو حتمی شکل دینے، اور ضمنی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طاقت سے حصہ لینے اور اپنے امیدواروں کی کامیابی کی حکمت عملی طے کرنے کے حوالے سے غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند امیدواروں سے انٹرویو بھی لیئے گئے
No comments